امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا کہ كووڈ -19 کی ویکسین تیار کرنے کے ’ آپریشن وارپ ریپڈ‘ نامی مہم میں سابق فارماسیوٹیکل ایگزیکٹو مونسیف سلوئی اور امریکی فوج کی مٹيريل کمان کے کمانڈر جنرل گستاو پیرن اہم کردار ادا کریں گے اور اس کی قیادت کریں گے ۔
مسٹر ٹرمپ نے جمعہ کی دوپہر وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں صحافیوں کو یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ كووڈ -19 کی ویکسین تیار کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کے لئے یہ نیا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جوکہ وفاقی ایجنسیوں کے درمیان ایک تاریخی شراکت داری ہے ۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ حکومت كووڈ-19 کی ویکسین تیار کرنے کی سمت میں کام کر رہی تقریباََ 100 ٹیموں کے کاموں کا جا ئزہ لے رہے ہیں جس سے 14 ٹیموں کو امید افزا نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔