امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کی جج روتھ گنز برگ کی موت پرتعزیت کا اظہار کیا۔
ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ گنزبرگ کی موت سے غمزدہ ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ 'وہ ایک حیرت انگیز خاتون تھیں'۔
صدر نے ابھی تک عدالت عظمی کے جج کے عہدے کے لئے کسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس پریس کے ترجمان کے میک نینی نے کہا کہ 'وائٹ ہاؤس کے جھنڈے کو گنز برگ کے اعزاز میں جھکا دیا گیا ہے'۔
خیال رہے گنزبرگ کا جمعہ کو انتقال ہوگیا تھا ۔ وہ 87 برس کی تھیں اور کینسر سے لڑ رہی تھیں۔ وہ 27 سال تک اس منصب پر فائز رہیں۔
اطئاع کے مطابق اس عہدہ کے لئے ممکنہ امیدواروں کی فہرست میں صرف ایک خاتون کا نام شامل ہے۔
سنیٹرایم میک کونل نے کہا کہ 'ٹرمپ جس امیدوار کا اعلان کریں گے اسے چیمبر کی مکمل حمایت حاصل ہونی چاہئے'۔
- مزید پڑھیں: اراکین پارلیمان کی تنخواہ ترمیمی بل 2020 منظور
اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل گنز برگ نے اپنی پوتی کو بتایا تھا کہ 'وہ چاہتی ہیں کہ ملک میں صدارتی انتخابات تک ان کی نشست خالی رہے۔ سینیٹر چک شومر نے کہا کہ صدارتی انتخابات تک جج کا عہدہ خالی رہنا چاہئے'۔