امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تقریباً ایک ٹریلین ڈالر کے بنیادی ڈھانچے کے پیکج پر ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لئے ریپبلکن سینیٹروں کی سرزنش کی ہے۔
اس سے قبل دن میں ریپبلکن روب پورٹ مین اور ڈیموکریٹ کرسٹن سینیما سمیت سینٹروں کے ایک گروپ نے 987 ارب ڈالر کے پیکج پر اتفاق ظاہر کیا، جس میں سے نئے وفاقی اخراجات کے لئے 550 ارب ڈالر شامل ہیں۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا کہ ’’یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ہمارے ریپبلکن سینیٹر ’بنیادی ڈھانچے‘ پر نام نہاد دو طرفہ بل بنانے میں بنیاد پرست لیفٹ ڈیموکریٹ کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ یہ بائیڈن انتظامیہ اور ڈیموکریٹ کے لئے ایک جیت ہوگی اور 2022 کے الیکشن میں اس کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جائے گا۔''
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو اگلے انتخابات میں واپسی کی امید
انہوں نے کہا کہ ’’امریکہ کے لئے یہ بے کار اور بھیانک معاہدہ ہے اور ریپبلکن سینیٹر کمزور، احمق اور گونگے نظر آتے ہیں۔
(یو این آئی)