ETV Bharat / international

'امریکہ کی صورتحال افغانستان سے بدتر' - امریکہ

حالیہ دنوں میں امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف شروع ہوئے احتجاج سے دلبرداشتہ صدر ٹرمپ نے امریکہ کا موازنہ اب افغانستان سے کرنے لگے ہیں۔

Trump began comparing protests in the United States to Afghanistan
ٹرمپ امریکہ میں مظاہروں کا موازنہ افغانستان سے کرنے لگے
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 1:15 PM IST

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مظاہروں کے سبب امریکہ کی صورتحال افغانستان سے بھی بدتر ہوگئی ہے۔ جو بائیڈن کا جیتنا ملک کو دوزخ میں دھکیلنے کے مترادف ہوگا، اس لئے ری پبلکنز امریکہ کو دوزخ میں دھکیلنے کی کوششیں ناکام بنادیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو کچلنے کے لئے اہم شہروں میں قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھیجے جائیں گے۔ پورٹ لینڈ اور اوریگن میں اہلکاروں کو بغیر وردی کے تعینات کیا جائے گا اور وہ سادہ گاڑیوں میں گشت کریں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ صورتحال افغانستان سے بھی زیادہ خراب ہے۔ یہ مظاہرے ان ریاستوں میں کئے جارہے ہیں جہاں لبرل ڈیموکریٹس اقتدار میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مظاہروں کے نام پر افراتفری پھیلانے والے امریکہ سے نفرت کرتے ہیں۔ نوبت یہ ہے کہ ریاستوں میں گورنر، میئر اور سنیٹرز بھی ان سے ڈرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.