ETV Bharat / international

امریکہ: ہیلتھ انشورنس نہ کرانے والے تارکین وطن کو ویزا دینے سے انکار

author img

By

Published : Oct 5, 2019, 10:51 AM IST

امریکہ نے صحت کی انشورنس اور میڈیکل سے متعلق اپنے اخراجات نہیں اٹھا سکنے والے تارکین وطن کو ویزا نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکہ: ہیلتھ انشورنس نہ کرانے والے تارکین وطن کو ویزا دینے سے انکار

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس سلسلہ میں ایک حکم نامہ پر دستخط بھی کر دیا ہے۔

جمعہ کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس کا اثر پناہ گزین کے طور پر پناہ حاصل کرنے والے کسی شخص پر نہیں ہو گا۔ یہ حکم تین نومبر سے مؤثر ہو گا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ’ووکس ‘کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا’’امریکہ میں ان غیر ملکی تارکین وطن کے داخلہ کو معطل یا محدود کر دیا گیا ہے جو ملک کی صحت نظام پر مالی بوجھ ڈالتے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا’’تارکین وطن امریکی صحت نظام پر اس وقت تک مالی بوجھ بنے رہیں گے جب تک کہ امریکہ میں ان کے داخلہ کے 30 دن کے اندر اندر ان کا صحت انشورنس نہیں ہو جاتا یا ملک میں موجودہ طبی اخراجات برداشت کرنے پر وہ قادر نہ ہو جائیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ’’ ’جائز تارکین وطن‘امریکی شہریوں کے مقابلہ میں بہت کم ہیلتھ انشورنس کراتے ہیں۔ تارکین وطن کو امریکی ٹیکس دہندگان کے بل پر اب آگے نہیں ڈھویا جانا چاہئے‘‘۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.