مسٹر ٹرمپ نے ہفتہ کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، "گوگل چین اور اس کی فوج کی مدد کر رہا ہے لیکن امریکہ کی نہیں،یہ عجیب ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ انہوں نے ’چالاک ‘ ہلیری کلنٹن کی مدد کی تھی لیکن ٹرمپ کی نہیں کر رہے ہیں۔ "
امریکی فوج کے سربراہوں کے چیئرمین جنرل جوسف ڈنفورڈ نے 14 مارچ کو امریکی پارلیمنٹ ’ کانگریس‘ کو بتایا تھا کہ وزارت دفاع پنٹاگون اس بات سے فکرمند ہے کہ گوگل چین میں تجارت کرکے اس کی فوج کی مدد کررہا ہے ۔
امریکہ کے قائم مقام دفاعی سیکرٹری پیٹرک شیناهن نے کہا تھا کہ تجارتی کاروبار اور فوج کی ترقی کے بیچ براہ راست تعلق ہے۔ انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ چینی کمپنیاں امریکی ٹیکنالوجی کی چوری کرکے اپنے دفاعی شعبہ میں تیزی سے ترقی کر رہی ہیں۔