ETV Bharat / international

ٹرمپ پر جسمانی زیادتی کا الزام - ٹرمپ پرجسمانی زیادتی کا الزام

مشہور اداکارہ اور سابق ماڈل ایمی ڈورس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر نیویارک میں سنہ 1997 میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران ان کے ساتھ جسمانی بدسلوکی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Trump accused of physical abuse
ٹرمپ پر جسمانی زیادتی کا الزام
author img

By

Published : Sep 17, 2020, 10:43 PM IST

ڈورس نے لندن کےاخبار 'دی گارجین' کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ' وہ 5 ستمبر 1997 کو ٹورنامنٹ دیکھنے نیویارک گئی تھیں اور اس وقت ان کی عمر صرف 24 سال تھی۔ ڈورس نے ثبوت کے طور پر اس پروگرام کی ٹکٹوں اور تصاویر کی کاپیاں اخبار کو فراہم کرائیں۔ جس میں وہ ٹرمپ کے سامنے کھڑی ہیں۔ اس وقت ٹرمپ ایک مشہور کاروباری شخصیت تھے۔

اخبار نے بتایا کہ' ڈونلڈ ٹرمپ نے اداکارہ کے ساتھ اس طرح کے واقعے کی تردیدکی ہے'۔ ڈورس نے کہا کہ' جس وقت سنہ 2016 میں صدارتی انتخابات کے دوران اس وقت کے صدر کے عہدے کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے کارناموں کے خلاف متعدد خواتین نے کھل کر اپنی آپ بیتی بتائی تھی، اس وقت انھوں نے ٹرمپ کے خلاف کوئی بھی الزام اس لئے نہیں لگایا تھا کیونکہ اس سے ان کے خاندان کو نقصان ہوسکتا تھا۔

ڈورس کی اِس وقت دو بیٹیاں ہیں، وہ کہتی ہیں کہ' اب میری بیٹوں کی عمر 13 برس ہوگئی ہےاور میں ان سے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ کسی کو بھی ایسا کام کرنے کی اجازت نہ دو جس کو آپ پسند نہیں کرتی ہو۔ میں اب اپنی بیٹیوں کے لئے رول ماڈل بننا چاہتا ہوں اور انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ میں اس معاملے میں خاموش نہیں رہی تھی اور میں ایک ایسے شخص کے خلاف کھڑی ہوئی جس نے میرے ساتھ وہ کام کیا جو مجھے قبول نہیں تھا‘‘۔

مزید پڑھیں:

جرائم کی روک تھام: قوانین کے نفاد کے ساتھ عملی اقدامات بھی ضروری

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے وقت کم سے کم 15 خواتین نے ان کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے اور ان میں سے بہت سے معاملات کئی دہائیوں پرانے تھے۔ تاہم ٹرمپ نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور اس طرح کے الزامات عائد کرنے والی خواتین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.