ETV Bharat / international

ٹرمپ نے صدر کے لئے نامزدگی قبول کی - ریپبلکن پارٹی

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 'میرے امریکی ساتھی! آج میں آپ تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں پرامید ہو کر ریاستہائے متحدہ کے صدر کے لئے اس نامزدگی کو قبول کرتا ہوں'۔

trump accepts republican nomination for preside
ٹرمپ نے صدر کے لئے نامزدگی قبول کی
author img

By

Published : Aug 28, 2020, 10:52 AM IST

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تین نومبر کو طئے شدہ صدارتی انتخابات کے لئے ریپبلکن پارٹی کے ذریعہ صدارتی امیدوار کی نامزدگی قبول کرلی ہے۔

صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ایک اسٹیج میں داخل ہونے سے قبل صدر کا ان کی بیٹی ایوانکا نے تعارف کرایا۔ اس دوران ہجوم نے 'مزید چار برس' کے نعرے لگائے۔

ٹرمپ نے ریپبلکن نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'میں آپ کے سامنے اس بات کا اظہار کرتا ہوں کہ مجھے آپ کے تعاون کا اعزاز حاصل ہے۔ ہماری پوری پارٹی نے آپ کی حمایت پر فخر کیا ہے۔ ہم پچھلے چار برسوں میں جو حیرت انگیز پیشرفت کی ہے اور جس آئندہ چار برسوں میں ہم امریکہ کے لئے خدمات کریں گے، اس کے سلسلے میں بھی مَیں پر امید ہوں'

انہوں نے کہا ہے کہ 'میرے امریکی ساتھی! آج میں آپ تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں پرامید ہو کر ریاستہائے متحدہ کے صدر کے لئے اس نامزدگی کو قبول کرتا ہوں'۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ 'صدر کی حیثیت سے اپنی اگلی میعاد میں مَیں امریکہ کو تاریخ کی سب سے بڑی معیشت بناوں گا۔ ہم جلد نئے روزگار فراہم کریں گے'۔

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے بھی اس سے قبل ریپبلکن پارٹی کے ذریعہ نائب صدر کے لئے نامزدگی داخل کی تھی۔

کورونا وائرس وبائی بیماری کے باوجود ٹرمپ نے اپنے بیان کو ایک ہزار سے زیادہ افراد کے سامنے پیش کیا۔ وہ درجنوں امریکی جھنڈے لہرا رہے تھے اور انھوں نے 'مزید چار برس!' کے نعرے بھی لگائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.