اطلاع کے مطابق ٹرمپ نے مائیکروسافٹ کمپنی کے ہند نژاد سی ای او ستیہ نڈیلا سے فون پر گفتگو کے دوران خریداری کی قیمت کے ’منصفانہ حصے‘ کا مطالبہ کیا۔
ٹرمپ نے پیر کے روز ٹکنالوجی کے شعبے کی اہم کمپنی مائیکرو سافٹ کو ٹک ٹاک کے ساتھ معاہدے کے لئے 45 دن کی مہلت دی۔ اس دوران، اگر ان دونوں میں معاہدہ نہیں کیا تو، امریکہ میں چینی ایپ پر پابندی عائد کردی جائے گی۔
امریکی صدر نے پہلے ہی انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر مائیکرو سافٹ 15 ستمبر تک ٹک ٹاک کے ساتھ معاہدہ نہیں کرتا ہے تو اس مختصر ویڈیو ایپ کو امریکہ سے اپنا کاروبار ختم کرنا پڑے گا۔
ٹرمپ کی چینی ٹکنالوجی کمپنیوں کے خلاف مہم چلائے جانے کے بعد سے ہی ٹک ٹاک کی بنیادی کمپنی بائٹ ڈانس اپنے امریکی کوروبار کو فروخت کرنے کے زبردست دباؤ میں ہے۔