نیٹو کے فیصلہ لینے والی یونٹ اٹلانٹک کونسل نے طالبان کی طرف سے کیے جانے والے تشدد سے ہوئے نقصانات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے تنظیم سے اسے ختم کرنے کی جمعہ کو اپیل کی تھی۔
مسٹر خلیل زاد نے ٹوئٹر پر لکھا، نیٹو کا یہ بیان ان اہم اقدامات پر مبنی ہے، جو افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے عالمی وبا كووڈ -19 کے قہر کے دوران عوام کے مدد کے لئے جنگ بندی کی ضرورت کو دہراتے ہوئے طالبان سے تشدد کم کرنے کی اپیل کی ہے اور افغانستان حکومت سے سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لئے کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سمت میں تمام فریقوں کو زیادہ تیزی سے آگے بڑھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اپیل پر دونوں فریقوں کی جانب سے کئے جانے والے فیصلے پر انحصار کرے گا کہ افغانستان آگے بڑھے گا یا لڑا ئی میں ہی رہے گا ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان ہوئے معاہدے نے افغانستان کو تاریخی موقع فراہم کیا ہے ۔امریکہ اس کے اتحادی ملک اور پوری بین الاقوامی برادری اور افغانستان کے رہنماؤں سے اپنے ملک اور اس کے شہریوں کو اہمیت دینے کی اپیل کر رہا ہے۔