ETV Bharat / international

وینزویلا کے قومی اسمبلی کے اسپیکر پر پابندی

امریکہ نے وینزویلا کے قومی اسمبلی کے اسپیکر لوئیس پارا اور چھ دیگر موجودہ و سابق افسران کے خلاف پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکہ نے وینزویلا کے قومی اسمبلی کے اسپیکر پر  پابندی لگائی

author img

By

Published : Jan 14, 2020, 12:02 PM IST

یہ تمام افسران صدر نکولس مادرو کے وفاداربتائے جا رہے ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔

بیان کے مطابق یہ پابندی مسٹر مادرو کی حمایت کرنے والے قومی اسمبلی کے نمائندوں پر لگائی گئی ہے جنہوں نے قومی اسمبلی میں انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کے لئے اقدامات کئے۔ اس گروپ کی قیادت لوئیس ایڈوآرڈو پارا رویرو کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پابندی جھیلنے والے افسران میں جوس فگراؤ، فرینکلن ڈوٹرٹے، جوس روڈریگز، كونراڈولناریس ، ایڈولفو سپرلانو اور نیگل لولویرا شامل ہیں۔

واضح رہےکہ جنوری 2019 میں اپوزیشن کے لیڈر جوآن گوائیڈو نے مسٹر مادرو کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں:'ایران یوکرین طیارہ حادثہ کی شفاف انکوائری یقینی بنائے'

امریکہ سمیت کئی مغربی ممالک نے مسٹر گوائڈوکی حمایت کی تھی جبکہ روس اور چین سمیت کچھ دوسرے ملک مسلسل صدر نکولس مادرو کی حمایت کر رہے ہیں۔

مسٹر مادرو نے امریکہ پر ان کی حکومت کو گرانے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن وینزویلا کے تیل املاک پر اپنا قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.