اسکول کھولنے سے متعلق امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے صدر ٹرمپ کا حکم نامہ ماننے سے انکار کر دیا ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا تھا کہ اسکول کھولنے کے لئے بنائی جانے والی گائیڈ لائنز 'بہت سخت' اور'مہنگی' ہیں۔
ایک اور ٹوئٹ میں ا نہوں نے دھمکی دی کہ اگر اسکول کھولے جانے کے خلاف مزاحمت کی گئی تو اسکول فنڈنگ بند کر دی جائے گی، حالانکہ ایسا کرنے کے لیے وفاقی حکومت کا اختیار محدود ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی ڈی سی کو نئی گائیڈ لائنز تیار کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کیا، تاہم سی ڈی سی کے سربراہ ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اسکول کھولنے کے لیے دی گئی گائیڈ لائنز تبدیل نہیں کر سکتے، ہماری گائیڈ لائنز تبدیل نہیں ہو سکتیں۔