برائر کلف انٹرٹینمنٹ نے دستاویزی فلم 'دی ڈیسڈینٹ' کے گھریلو تقسیم کے حقوق حاصل کرلی ہے۔ برائن فوگل کی دستاویزی فلم واشنگٹن پوسٹ کے سابق معروف صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق ہے۔ فلم کمپنی نے گذشتہ بدھ کے روز فلم کا ٹریلر جاری کیا ہے۔
اس دستاویزی فلم کا خلاصہ یہ ہے کہ 'دی ڈیسڈینٹ' بھر پور تھریلر فلم ہے جو طاقت کے اعلی درجے پر کام کرتا ہے، جس نے واشنگٹن پوسٹ کے سابق صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں واقع سعودی قونصل خانہ میں قتل کے پیچھے کے دھوکہ دہی کو بے نقاب کرتا ہے۔
خاشقجی ایک اصولی اصلاح پسند تھے جس نے اپنے وطن میں ایک آزاد معاشرے کی تشکیل کی کوشش کی تھی اور آخرکار سعودی حکومت کی مخالفت کے سبب انہیں قتل کر دیا گیا۔
اس فلم کی ریلیز کی کوئی خاص تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے، اس میں نئی فوٹیج اور متعدد معلومات پیش کی جائیں گی جو پہلے عوام کے لیے دستیاب نہیں تھیں۔ انٹرویو کرنے والوں میں خاشقجی کی منگیتر ہیٹیس سنجز، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ ایگنس کالمارڈ جنہوں نے اس قتل کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ نیز، ترک پولیس، استغاثہ، سائبر سیکیورٹی کے ماہرین، عمر عبدالعزیز اور ایک نوجوان سعودی کارکن جو خاشقجی کے ساتھ خفیہ طور پر تعاون کر رہا تھا۔
سال کے اوائل میں سنڈینس فلمی میلہ میں جب دستاویزی فلم کا پریمیئر ہوا تھا تو 'دی ڈیسڈینٹ' کو ناقدین کی جانب سے مثبت پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ انڈی وائر کے ایرک کوہن نے جنوری میں اپنے گریڈ بی کے جائزے میں فلم کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ یہ فلم 'ایکشن سے بھر پور' ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'امریکی کانگریس کووڈ 19 کے علاج کے لیے مزید فنڈز مہیا کرائے'
اگرچہ سنڈینس فلمی میلہ میں 'دی ڈیسڈینٹ' کو زبردست ناقدین کی جانب سے مثبت پذیرائی حاصل ہوئی تھی اور یہ دستاویزی فلم ابتدائی طور پر تقسیم کار کو تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کی۔ واشنگٹن پوسٹ متعدد اشاعتوں میں شامل تھی جس میں بتایا گیا ہے کہ ہچکچاہٹ بہت سی ہائی پروفائل میڈیا کمپنیوں کی جانب سے ہوسکتی ہے جو سعودی عرب کے ساتھ اپنے معاشی تعلقات کو خطرے میں ڈالنا نہیں چاہتے ہیں۔
فوگل نے ایک بیان میں کہا کہ 'جمال خاشقجی کی موت کی دوسری برسی قریب ہے تو مجھے امید ہے کہ یہ فلم ان کی یادوں کو تقویت بخشے گی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ ہمارا معاشرہ انسانی حقوق کی ظالمانہ خلاف ورزیوں پر اب آنکھیں بند نہیں کرے گا'۔
فوگل نے مزید کہا کہ 'مجھے خوشی ہے کہ فلم کو کارپوریٹ اور خصوصی مفادات سے الگ واقعی میں ایک آزادانہ ریلیز ملے گی، تاکہ ہم اس قابل نتائج کے بعد آگے مستند طور پر کام کرسکیں'۔