میکسیکو کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی ہے۔ وزارت کے ڈائریکٹر (ماہر وبائی امراض) نے ٹوئٹر پر بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 424 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوئی، جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 6090 ہو گئی ہے۔ اسی مدت میں کورونا انفیکشن کے 2248 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ملک میں اب تک 56594 لوگ اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔
میكسكو میں کورونا انفیکشن کا سب سے پہلا معاملہ گزشتہ 28 فروری کو درج کیا گیا تھا۔