ETV Bharat / international

عدالت نے 'ٹو مچ اینڈ نیور اینف' کی اشاعت کی اجازت دی - mary trump news

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ کو اپنے چچا کے بارے میں چشم کشا انکشافات پر مشتمل کتاب پر روک لگادی گئی تھی۔

عدالت نے 'ٹو مچ :نیور اینف' کی اشاعت کی اجازت دی

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 10:35 AM IST

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ کو اپنے چچا کے بارے میں چشم کشا انکشافات پر مشتمل کتاب کے بارے میں گفتگو کرنے اور اس کی اشاعت کی امریکہ کی عدالت نے اجازت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ خاندان نے کتاب کی 14 جولائی کو اشاعت روکنے کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا۔ تصنیف بعنوان 'ٹو مچ :نیور اینف' میں میری ٹرمپ نے اپنے چچا کو ایک دھوکے باز اور بدمعاش قرار دیا ہے۔

'واشنگٹن پوسٹ' کی رپورٹ کے مطابق ریاستی عدالت کے جج نے پبلشر سائمن اینڈ شسٹر کو کتاب کی اشاعت کے حق کی توثیق کردی۔ وائٹ ہاؤس نے کتاب میں کئے گئے دعوؤں کو پہلے ہی مسترد کردیا تھا تاہم کتاب کے کچھ اقتباسات امریکی میڈیا میں لیک ہوچکے ہیں۔

میری ٹرمپ کے وکیل نے کہا کہ 'عدالت نے عوامی نوعیت کے مسئلے پر ٹرمپ خاندان کی کتاب کے خلاف کوشش کو ناکارہ بنا دیا'۔ 55 سالہ میری ٹرمپ کے خلاف اشاعت روکنے کی کوشش میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھائی رابرٹ ٹرمپ نے مقدمہ دائر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ٹو مچ اینڈ نیور اینف‘ آئندہ ہفتہ شائع ہوگی

انہوں نے پٹیشن میں کہا تھا کہ میری ٹرمپ نے وراثت کے معاملہ میں دو دہائی قبل رازداری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ میری ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ چند روز میں امریکی عوام ان کے اہم الفاظ پڑھ سکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.