ETV Bharat / international

Zacatecas Murders: میکسیکو کے گورنر دفتر کے باہر دس لاشیں برآمد

میکسیکو کے گورنر ڈیوڈ مونریل نے بتایا کہ آفس میں کام شروع کرنے کے وقت ہی انہیں لاشوں کے ملنے کی اطلاع موصول ہوئی اور ان لاشوں پر مار پیٹ اور زخموں کے نشانات تھے۔ حکام کو شبہ ہے کہ اس بہیمانہ قتل کے پیچھے زکاٹیکاس Zacatecas murders میں منشیات اسمگلرز کے مابین آپسی ​​خونی لڑائی ہوسکتی ہے۔

bodies left in front of Mexico's governor office
میکسیکو کے گورنر دفتر کے باہر دس لاشیں برآمد
author img

By

Published : Jan 7, 2022, 5:27 PM IST

شمالی وسطی میکسیکو کی ریاست زکاٹیکاس Zacatecas میں جمعرات کو ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا۔ جب کچھ حملہ آوروں نے 10 افراد کی لاشیں ایک کار میں خفیہ طور پر گورنر دفتر کے باہر رکھ دیں، جس سے ریاست میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان لوگوں کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کیا گیا۔

ان لاشوں کو ریاست کے دارالحکومت کے مرکزی پلازہ جسے زکاٹیکاس Zacatecas بھی کہا جاتا ہے، میں ایک کرسمس ٹری کے قریب کار میں رکھا گیا تھا۔ کار کو فجر سے پہلے مذکورہ جگہ پر چھوڑ دیا گیا تھا۔Zacatecas murders

زرائع کے مطابق یہ کار گورنر کے دفتر کے باہر کھڑی تھی جسے حکام نے مشکوک قرار دے کر اس کی تلاشی لی تو کار سے 10 لاشیں برآمد ہوئیں۔

گورنر ڈیوڈ مونریل نے کہا کہ وہ کام شروع کرنے والے تھے جب انہیں لاشوں کے ملنے کی اطلاع ملی۔ مونریال نے بتایا کہ لاشوں پر مار پیٹ اور زخموں کے نشانات تھے۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو میں امریکی کنبے کے نو افراد کا قتل

فیڈرل ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی نے کہا کہ ایک شخص نے ٹرک کو پلازہ میں لے گیا، پھر گاڑی سے باہر نکل کر ایک گلی سے نیچے چلا گیا۔ محکمہ نے کہا کہ وفاقی ایجنسیاں تحقیقات میں مدد کے لیے مکمل تعاون کررہی ہیں۔ اب تک اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ اس ریاست جیکٹاس میں منشیات کے اسمگلروں کے درمیان بالادستی کی لڑائی ہوتی رہتی ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ مارے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.