ٹوئٹر نے کورونا وائرس کے بارے میں غلط اطلاعات شیئر کرنے کے سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کمپین اکاؤنٹ پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ اطلاع نیوزچینل سی این این نے دی۔ اس سے قبل کورونا وائرس کے بارے میں غلط اطلاع دینے کی صورت میں ویڈیو کو ٹرمپ کے پیج سے ہٹا دیا۔
اس ویڈیو میں فاکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو کے حصے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 کے لئے بچے تقریباً امیون ہیں۔
ٹوئٹر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ویڈیو کوڈ۔ 19 کے بارے میں غلط اطلاع کے بارے مین ٹوئٹر کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہے۔
اکاؤنٹ ہولڈر کو پھر سے ٹوئٹ کرنے سے پہلے اس ٹوئٹ کو ہٹانا ہوگا۔