ETV Bharat / international

"رینسم ویئر" اوردہشت گردی پر امریکہ اور فرانس کے درمیان بات چیت - ransomware

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نے فرانسیسی قومی سلامتی کے مشیر امانوئل بون سے خطرناک سائبر سرگرمی "رینسم ویئر" اور دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہارن نے یہ اطلاع دی ہے۔

talks-between-the-united-states-and-france-on-ransomware-and-terrorism
"رینسم ویئر" اوردہشت گردی پر امریکہ اور فرانس کے درمیان بات چیت
author img

By

Published : Jun 4, 2021, 2:27 PM IST

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نے فرانسیسی قومی سلامتی کے مشیر امانویل بون سے خطرناک سائبر سرگرمی "رینسم ویئر" اور دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہارن نے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ''آج قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نے واشنگٹن میں فرانسیسی قومی سلامتی کے مشیر امانوئل بون سے مشترکہ عالمی پالیسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا''۔ دونوں نے ''رینسم ویئر '' اوردہشت گردی جیسی خطرناک سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ مسٹر سلیون اور مسٹر بون نے آئندہ منعقد ہونے والے شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بیان کے مطابق سلیون اور مسٹر بون نے کووڈ 19 ویکسینوں تک عالمی سطح پر رسائی پر ہم آہنگی جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے عالمگیریت سے درپیش ٹیکس چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بات چیت کی بھی حمایت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.