ETV Bharat / international

طالبان کا امریکہ کے اسلحے کے بڑے ذخیرے پر قبضہ - Taliban seize large US weapons stockpile

قندھار ائیر پورٹ پر امریکہ کے جدید ترین بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور دیگر آلات پر بھی طالبان نے قبضہ کیا۔

Taliban seize large US weapons stockpile

author img

By

Published : Aug 18, 2021, 8:54 PM IST

Updated : Aug 19, 2021, 11:45 AM IST

افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد امریکہ نے تسلیم کیا ہے کہ طالبان نے ان کے اسلحے اور آلات کے ایک بڑے ذخیرے پر قبضہ کر لیا ہے۔

افغانستان سے آنے والی تصاویر اور ویڈیو میں طالبان کو اسلحے اور گاڑیوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جو امریکی فوجیوں کے زیر استعمال رہا یا انہوں نے افغان سکیورٹی فورسز کو دیا تھا۔ اس کے علاوہ قندھار ائیر پورٹ پر امریکہ کے جدید ترین بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور دیگر آلات پر بھی طالبان نے قبضہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اشرف غنی کو یو اے ای میں ملی پناہ

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سیلوان نے کہا کہ ہمیں پوری طرح علم نہیں کہ افغانستان میں امریکہ کا دفاعی ساز و سامان کہاں گیا لیکن اس کا بڑا حصہ طالبان کے ہاتھ آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ طالبان یہ ساز و سامان آسانی سے ہمیں واپس نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے ساتھ ہی طالبان گزشتہ ہفتے کے آخر میں ملک کے بیشتر حصوں پر قبضہ کرنے کے بعد اقتدار میں واپس لوٹے ہیں۔

(یو این آئی)

Last Updated : Aug 19, 2021, 11:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.