ETV Bharat / international

صدارتی مباحثہ: ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان دلچسپ نوک جھونک کی مکمل روداد - معیشت

صدارتی مباحثہ کئی رائے دہندگان کی ترجیحات کا تعین کرتا ہے کہ کس امیدوار کو ووٹ دیا جائے، اسی ضمن میں 30 ستمبر بروز بدھ کا پہلا صدارتی مباحثہ دور رس نتائج کا حامل ہوگا۔ صدارتی مباحثہ کے دوران ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان دلچسپ نوک جھونک کی مکمل روداد پیش کی جا رہی ہے:

story of the interesting tussle between trump and biden during the presidential debate
صدارتی مباحثہ کے دوران ٹرمپ اور بائیدن کے درمیان دلچسپ نوک جھونک کی مکمل روداد
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 12:04 PM IST

امریکہ میں تین نومبر کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے ضمن میں انتخابی ہلچل اب اپنے پورے شباب پر پہنچ چکی ہے۔

ویڈیو

آج کا صدارتی مباحثہ اوہائیو کے کلیولینڈ کی کیس ویسٹرن ریزرو یونیورسٹی میں منعقد ہوا، جس میں دونوں صدارتی امیدواروں نے بہت ہی حاضر جوابی کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران ایک دوسرے کو نیچا اور کمتر دکھانے کی بھی خوب خوب کوششیں ہوئیں۔

ویڈیو

امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے حریف جوبائیڈن نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

story of the interesting tussle between trump and biden during the presidential debate
بہ شکریہ ٹوئٹر

جوبائیڈن نے ٹرمپ کو شٹ اپ کال دی تو ٹرمپ نے بائیڈن کو ماضی کی یاد دلا کر جھڑک دیا۔

صدارتی مباحثہ کیا ہوتا ہے

ٹرمپ نے کہا کہ شاید انتخابی نتائج آنے میں کئی ماہ لگ جائیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ نتائج کے بعد جو ہوگا میں اس کو تسلیم کرلونگا۔ لیکن کیا وہ نتائج تسلیم کر لیں گے؟ ٹرمپ نے اس سوال کا جواب نہیں دیا۔

  • ہیلتھ کیئر، کورونا وائرس اور صحت:

صدارتی مباحثہ کا طریقہ کار

جوبائیڈن نے کہا کہ ہر شخص جانتا ہے کہ 'ٹرمپ جھوٹے ہیں، ٹرمپ صحت سے متعلق مسائل پر جھوٹ بولتے رہے، ٹرمپ کے پاس ہیلتھ کیئر سے متعلق کوئی پلان نہیں، ٹرمپ کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ کیا بات کر رہے ہیں'۔

امریکی صدارتی انتخابات 2020 کے متوقع اہم موضوعات

جوبائیڈن نے کورونا وائرس کی وبا سے اموات اور کیسز میں اضافے کا ذمے دار ٹرمپ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'ٹرمپ کی ناقض پالیسوں کی وجہ سے اموات اور ہلاکتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا'۔

امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ
  • ٹیکس ادائیگی:

ٹرمپ سے جب ٹیکس کی ادائیگی کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے صرف یہ کہا ہے کہ 'میں نے ہزاروں ڈالر کا ٹیکس ادا کیا ہے'۔ لیکن ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا ہے کہ انھوں نے کس ماہ اور کتنے ڈالرز ادا کیے ہیں'۔

واضح رہے کہ نیویارک ٹائمز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ ارب پتی ہونے کے باوجود انھوں نے گذشتہ 10 برسوں کے دوران کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔

جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مسخرہ، نسل پرست اور روسی صدر کی کٹھ پتلی تک کہہ ڈالا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے بائیڈن کو ماضی کی یاد دلا کر جھڑک دیا، خبردار کیا کہ ان کے سامنے اسمارٹ کا لفظ استعمال نہ کریں۔

  • امریکی معیشت:

ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن شٹ ڈاؤن کر کے معیشت کو تباہ کر دیں گے، بائیڈن چھوٹے ایونٹس اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ لوگ ان کے جلسوں میں آتے ہی نہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات انہوں نے کیے، امریکی معیشت کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر لے گئے، جب ضرورت پڑتی ہے تو ماسک پہنتے ہیں، انہوں نے ماسک نکال کر بھی دکھایا۔

  • کووڈ-19 کے مریضوں کی صحیح تعداد چھپانے کا الزام

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ چین، بھارت اور روس کورونا وائرس کے مریضوں کی صحیح تعداد نہیں بتا رہے، بائیڈن کو میڈیا میں بہتر جگہ ملتی ہے، مجھے نہیں ملتی، مگر مجھے پرواہ بھی نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ان سے ہر امریکی مطمئن ہے، جو بائیڈن چھوٹے ایونٹس اس لیے کررہے ہیں کیونکہ لوگ ان کے جلسوں میں آتے ہی نہیں۔

  • بلیک لائیو میٹرز اور تشدد:

ٹرمپ نے بائیڈن پر الزام لگایا کہ وہ سیاہ فام تحریک 'بلیک لائیو میٹرز' کی آڑ میں ملک میں تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔ نسلی انصاف کے نام پر سیاہ فاموں کو بری طرح ورغلا رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے پہلے صدارتی مباحثہ میں صحت، کورونا وائرس اور سپریم کورٹ کے مستقبل پر پرجوش انداز میں تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران ماحولیاتی تبدیلی اور امریکی معیشت پر بھی مباحثہ ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.