امریکہ میں کورونا وائرس کے درمیان نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ممکنہ امیدوار جوبائڈن سے پچھڑنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے انتخابی مہم کے مینیجر براڈ پارسکل کو ہٹا کر بل اسٹیفین کونیا چیف مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مسٹرٹرمپ نے بدھ کو ٹویٹ کیا مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ بل اسٹیفین کو ٹرمپ تشہیری مہم کے مینیجر کا کرداردیا گیا ہے۔
صدر نے کہا بہت طویل وقت تک میرے ساتھ رہے اور ہماری شاندار ڈیجیٹل اور ڈیٹا حکمت عملی کی قیادت کرنے والے براڈ پارسکل تشہیری مہم کے سینئر صلاح کار کے طور پر یہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا دونوں 2016 کی ہماری تاریخی فتح میں شامل رہے اور میں ایک ساتھ مل کر بہت بڑی اور سب سے اہم دوسری جیت کے لئے پرجوش ہوں۔
انہوں نے مزید کہا اس بار کی جیت بہت آسان ہونی چاہئے کیونکہ ہمارے انتخابی نمبر تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔معیشت بہتر ہورہی ہے،ویکسین اور علاج جلد ہی سامنے ہوں گے اور امریکی محفوظ سڑکیں اور برادری چاہتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ انتخابات سے قبل ہونے والے تازہ ترین سروے کے مطابق مسٹر ٹرمپ ڈیموکریٹک پارٹی کے حریف جوبائڈن 15 فیصد سے زیادہ پوائنٹس سے آگے چل رہے ہیں۔بدھ کو جاری کردہ دو انتخابی سروے میں سے کوڈپیک یونیورسٹی کے سروے میں مسٹر بیڈیبن مسٹر ٹرمپ سے 15 فیصد پوائنٹس سے آگے تھے جبکہ این بی سی نیوز اور وال اسٹریٹ جرنل کے سروے میں مسٹر بیڈین نے 11 فیصد کی برتری قائم رکھی۔
فاکس نیوز کے مطابق پارسکل نے 2016 کے امریکی صدرارتی انتخابات میں ٹرمپ کی ڈیجیٹل اشتہاری مہم سنبھالی تھی اور ٹرمپ کو ملی جیت کی کریڈٹ کافی حد تک انہیں دی جاتی ہے۔