ETV Bharat / international

کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ کو بجھانےکے لئے 1300 فائر فائٹرز مصروف

کیلیفورنیا میں آگ بجھانے کے لئے ہفتے کے روز تقریبا 19 ہزار گیلن پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ محکمہ جنگلات کے مطابق اتوار کے روز قریب ایک درجن جگہوں پر آگ لگ گئی ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Aug 3, 2020, 7:36 PM IST

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں تیزی سے پھیل رہی خوفناک آگ کو بجھانے کے لئے 1300 فائر فائٹرز مصروف ہیں۔

ویڈیو

کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور فائر پروٹیکشن کے ذریعہ جاری کردہ تازہ ترین اطلاع کے مطابق آگ جمعہ کو شروع ہوئی تھی اور اب تک 20،516 ایکڑ رقبے میں پھیل چکی ہے۔

فائر بریگیڈ کے 1360 اہلکار آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ مصروف عمل ہیں لیکن اب تک وہ آگ پر قابو نہیں پاسکے ہیں۔

آگ کو بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹروں کے علاوہ پانی ڈالنے والے ہوائی جہاز اور ٹرک بھی آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔

محکمہ فائر فائر نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ اگرچہ ابھی تک کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم ایک خاندان کا گھر اور دو علیحدہ عمارتیں آگ لگنے کی وجہ سے جل کر خاک ہوگئی ہیں- آ گ لگنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ جنگل کے علاقے میں آتشزدگی کے باعث لگ بھگ آٹھ ہزار مقامی شہریوں کو محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے۔

مقامی این بی سی نیوز کے مطابق اس آگ سے 2500 مکانات پر خطرات منڈلانے لگےہیں، جن سے نمٹنے کے لئے چھ ہیلی کاپٹر اور چھ ایئر ٹینکر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ آگ بجھانے کے لئے ہفتے کے روز تقریبا 19 ہزار گیلن پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ محکمہ جنگلات کے مطابق اتوار کے روز قریب ایک درجن جگہوں پر آگ لگ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.