ETV Bharat / international

بولیویا کے صدر اور نائب صدر مستعفی

author img

By

Published : Nov 11, 2019, 10:54 AM IST

جنوبی امریکی ملک بولیویا میں جاری احتجاج کے درمیان ملک کے صدر اگو مورالس اور نائب صدر الوارو گارسیا لنیرا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

بولیویا کے صدر اور نائب صدر مستعفی

صدر مورالس نے فوج کے کمانڈر ولیم کلیما کے اصرار پر تشدد کے درمیان استعفی دینے کا اعلان کیا۔

استعفی دینے کے بعد مورالس نے کہا کہ ’’میں اپنی جنگ جاری رکھوں گا لیکن مجھ پر امن قائم رکھنے کی بھی ذمہ داری ہے۔ یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ یہاں کے لوگ ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں، مجھے یہ دیکھ کر کافی رنج ہوا کہ انتخابات میں ہار نے والے رہنما، شہریوں میں بدامنی اور تشدد پھیلا رہے ہیں۔ اس وجہ سے اور مختلف اسباب کی بنا پر میں اپنے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں اور اپنا استعفی نامہ کثیر القومی اسمبلی میں بھیج رہا ہوں‘‘۔

سیالنیرا نے صحافیوں سے کہاکہ ’’میں نے نائب صدر کے عہدے اور کثیر القومی اسمبلی کے صدر کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نائب صدر نے مزید کہا کہ وہ باضابطہ طور پر اسمبلی کو جلد ہی اپنا استعفی سونپ دیں گے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ بولیویا کے صدر مورالس کے انتخابات میں دوسری بار فتح حاصل کرنے کے بعد 20 اکتوبر سے وہاں احتجاجی مظاہرے ہو رہے تھے۔ بولیویا کی اپوزیشن پارٹی نے انتخابی نتائج میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.