ETV Bharat / international

سونیا اگروال بائیڈن کی موسمیاتی پالیسی کی مشیر ہوں گی - شانتی کلاٹھیل جمہوریت اور انسانی حقوق کی کوآرڈینیٹر ہوں گی

سونیا اگروال نے انرجی پالیسی سمیلیٹر تیار کرنے والی ٹیم کو آب و ہوا اور توانائی کی پالیسیوں کے ماحولیاتی، معاشی اور صحت عامہ کے اثرات پر تجزیہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

sonia aggarwal to be biden's climate policy adviser
سونیا اگروال بائیڈن کی موسمیاتی پالیسی کی مشیر ہوں گی
author img

By

Published : Jan 15, 2021, 8:52 PM IST

توانائی اور آب و ہوا کی تبدیلی کی ماہر سونیا اگروال کو امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے موسمیاتی پالیسی کا سینئر مشیر نامزد کیا ہے۔ ان کی نامزدگی بائیڈن انتظامیہ کے لیے کی گئی نئی اور اہم نامزدگیوں میں سے ایک ہے۔

sonia aggarwal to be biden's climate policy adviser
سونیا اگروال

سونیا اگروال کی پروفائل کے مطابق وہ توانائی کے انوویشن میں بجلی کے 200 ماہرین کو اکٹھا کرنے کے لیے امریکہ کے پاور پلان کی قیادت کر چکی ہیں۔

اس سے قبل، انہوں نے کلائمیٹ ورکس فاؤنڈیشن میں عالمی تحقیق کمیٹی کی صدارت کی تھی اور امریکی توانائی انوویشن کونسل کے لیے تحقیق کی رہنمائی کی تھی'۔

سونیا اگروال امریکہ کے اوہائیو میں پیدا ہوئیں اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ میں ماسٹر کیا ہے۔

بائیڈن کی انتظامیہ میں اہم عہدوں پر نامزد بھاتی نژاد امریکی کملا ہیریس کا نام سرفہرست ہے جو نائب صدر کی حیثیت سے آئندہ بدھ کو حلف لیں گی۔ اس کے علاوہ نئی انتظامیہ میں نیرا ٹنڈن کا نام بھی شامل ہے جو کابینہ کے عہدے کے ساتھ آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ کی ڈائریکٹر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 'امریکن ریسکیو پلان' کے تحت 1.9 ٹریلین امریکی ڈالر کی منظوری

نیرا ٹنڈن کے علاوہ ویویک مورتی جو سرجن جنرل ہیں، ان دونوں کے عہدوں کی تصدیق سینیٹ کے ذریعہ ہونا باقی ہے ۔ وہیں، ویدانت پٹیل جو بائیڈن کے اسسٹنٹ پریس سیکریٹری ہوں گے۔ اس کے علاوہ ونئے ریڈی اسپیچ رائٹنگ کے ڈائریکٹر ہوں گے اور گوتم راگھن صدارتی عملے کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہوں گے۔

کووڈ 19 ٹاسک فورس کے ممبران میں اتل گوانڈے اور سیلائن گونڈر شامل ہیں۔ قومی اقتصادی کونسل کے نائب ڈائریکٹر بھارت راما مورتی اور سبرینا سنگھ کملا ہیرس کی ڈپٹی پریس سیکریٹری ہوں گی۔ مالا اڈیگا جو بائیڈن کے لیے پالیسی ڈائریکٹر ہوں گی۔ مالا اڈیگا اور ماجو ورگیسی حلف برداری کی تقریب کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوں گی۔

قومی سلامتی کونسل میں نامزد کردہ افراد میں ترون چھابرا کا نام بھی قابل ذکر ہے جو ٹیکنالوجی اور قومی سلامتی کے سینئر ڈائریکٹر ہوں گے۔ سُمونا گوہا جنوبی ایشیاء کی سینئر ڈائریکٹر ہوں گی اور شانتی کلاٹھیل جمہوریت اور انسانی حقوق کی کوآرڈینیٹر ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.