ETV Bharat / international

آج سال کا آخری سورج گہن - آخری سورج گرہن

رواں برس کا آخری سورج گہن آج یعنی پیر کے روز متوقع ہے۔ سال 2020 کا آخری سورج گہن شائد اس بار بھارت میں نظر نہیں آئے لیکن لوگ ناسا کی ویب لنک پر جا کر اسے دیکھ سکتے ہیں۔

14 دسمبر کو سال کا آخری سورج گرہن
14 دسمبر کو سال کا آخری سورج گرہن
author img

By

Published : Dec 14, 2020, 7:11 AM IST

سال 2020 کا آخری سورج گہن پیر کے روز نظر آئے گا۔ سال کا آخری سورج گہن 14 دسمبر کو چلی اور ارجنٹینا کے کچھ علاقوں میں سہ پہر میں دیکھا جاسکے گا جبکہ جنوبی امریکہ، جنوب مغربی افریقہ اور انٹارکٹیکا کے کچھ علاقوں میں موسم کی صورتحال کے حساب سے جزوی سورج گہن نظر آئے گا۔

آئندہ برس 2021 میں کل دو سورج گہن نظر آنے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ اس برس 10 جون کو پہلا سورج گہن دیکھا گیا تھا اور دوسرا سورج گہن 4 دسمبر کو دیکھا گیا تھا۔

اس برس بھارت میں سورج گہن نظر نہیں آئے گا۔ سورج گہن 14 دسمبر کو 7:30 اے ایم سے 15 دسمبر 12:23 اے ایم کے درمیان نظر آئے گا اور بھارت میں تب تک سورج غروب ہوچکا ہوگا۔

واضح رہے کہ سورج گہن کے دوران چاند، زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے۔ چاند کچھ منٹ کے لئے سورج کی روشنی کو جزوی طور پر یا پوری طرح چھپا دیتا ہے۔

چلی اور آرجنٹینا میں سورج گہن 2 منٹ 10 سیکنڈ تک رہے گا۔ امریکہ کی خلائی ایجنسی سال کے آخری سورج گہن کو دیکھنے کے لیے ایک لنک بھی دے گی تاکہ دنیا کے کسی بھی حصے کے لوگ اس سال کے آخری سورج گہن کو دیکھ سکیں۔ واضح رہے کہ ایک سال میں زیادہ سے زیادہ 5 سورج گہن ہوسکتا ہے لیکن عام طور پر ہم صرف دو سورج گہن ہی دیکھ سکتے ہیں۔

اس سال سورج گہن کے علاوہ چار چاند گہن بھی نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.