گوٹریس کے ترجمان اسٹیفن ڈجارك نے ایک بیان میں کہا 'سکریٹری جنرل نے سلطان کے خاندان، عمان کی حکومت اور وہاں کے عوام کے تئیں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔'
بیان میں کہا گیا 'سلطان قابوس بن سعید السعید نے 50 برسوں تک عمان کی قیادت کی اور عمان کو ایک خوشحال اور مستحکم ملک میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا'۔
بیان میں کہا گیاہے 'وہ (سلطان قابوس بن سعید السعید) علاقے اور عالمی سطح پر امن، سمجھ اور بقائے باہم کا پیغام پھیلانے اور لوگوں کے احترام کے لئے مصروف عمل تھے'۔
بیان میں کہا گیا 'گوٹریس نے سلطان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی سفارت کاری کے میدان میں ان کی خدمات کو یاد کیا'۔
خیال رہے سلطان قابوس کا جمعہ کو انتقال ہو گیا تھا، وہ 79 سال کے تھے۔