ETV Bharat / international

Russias Ukraine Tension: امریکی جنرل کا دعویٰ، یوکرین پر حملے سے مغربی ایشیا متاثر ہوسکتا ہے

امریکی جنرل نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کا Russias Ukraine Tension حملہ مغربی ایشیا میں عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔ امریکہ کو چین اور روس کے ساتھ اسٹریٹجک مقابلے کے ایک نئے دور کا سامنا ہے جو صرف ایک جغرافیائی خطے تک محدود نہیں ہے۔

امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ایرک کوریلا
امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ایرک کوریلا
author img

By

Published : Feb 9, 2022, 7:16 PM IST

امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ایرک کوریلا کو مغربی ایشیا کے لیے اعلیٰ امریکی کمانڈر کے عہدہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ایرک کوریلا نے منگل کو قانون سازوں کو خبردار کیا کہ اگر روس یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو اس سے شام سمیت مغربی ایشیا میں بڑے پیمانے پر عدم استحکام پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔Russias Ukraine Tension

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران خطے میں امریکہ اور اتحادیوں کے لیے بدستور بڑا خطرہ بنا ہوا ہے۔

کوریلا نے سینیٹ میں مغربی ایشیا میں اعلیٰ امریکی کمانڈر کے عہدے کے لیے ہونے والی سماعت کے دوران ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ چین سینٹرل کمانڈ کے علاقے میں اپنی طاقت بڑھا رہا ہے اور وہاں اخراجات بھی بڑھا رہا ہے۔ US General on Russias Ukraine Tension

اس علاقے میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جن کی امریکہ کو افغانستان میں شدت پسند سرگرمیوں کے بارے میں خفیہ معلومات اکٹھی کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Ukraine Tension: یوکرین نے روس کی جانب سے ممکنہ حملہ کیے جانے کا امریکی دعویٰ مسترد کیا

US on Ukraine Tension: امریکہ کا یوکرین پر حملے کا خدشہ، ستر فیصد فوج تیار

کوریلا نے کہا کہ امریکہ کو چین اور روس کے ساتھ اسٹریٹجک مقابلے کے ایک نئے دور کا سامنا ہے جو صرف ایک جغرافیائی خطے تک محدود نہیں ہے بلکہ سینٹرل کمانڈ کے علاقے تک پھیلا ہوا ہے۔

امریکہ چین کے ساتھ مقابلے کو ترجیح دیتا ہے جو کہ درست فیصلہ ہے لیکن ہمیں مغربی ایشیا، وسطی اور جنوبی ایشیا میں بھی فعال ہونا چاہیے۔

عراق اور افغانستان کی جنگوں کا وسیع تجربہ رکھنے والے کوریلا کا ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی نے خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس عہدے کے لیے ان کے نام پر مہر لگنے کا قوی امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.