ETV Bharat / international

روس میں کورونا کے ریکارڈ کیسز، ایک دن میں 886 مریض فوت

روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 25،219 کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں جبکہ برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 18578 نئے معاملے سامنے آئے۔

Record cases of Corona in Russia
روس میں کورونا کے ریکارڈ کیسز، ایک دن میں 886 مریض فوت
author img

By

Published : Oct 2, 2021, 7:53 PM IST

روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 25،219 کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور اس دوران انفیکشن کی وجہ سے 886 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس سینٹر نے یہ اطلاع ہفتے کو دی۔

ماسکو سے سب سے زیادہ 4،032 کیسز رجسٹر ہوئے ہیں اور وبا کی وجہ سے 67 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں سینٹ پیٹرز برگ سے 2،494 نئے کیس اور 59 اموات درج کی گئی ہیں۔

پچھلے سال وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے اب تک ملک میں 7،560،767 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس کے ساتھ ، مجموعی طور پر 209،028 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

وہیں، برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 18578 نئے معاملے سامنے آئے ، جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 21445651 ہوگئی ہے۔ برازیل کی وزارت صحت نے جمعہ کی دیررات یہ اطلاع دی۔

وزارت صحت کے مطابق اس وبا کی وجہ سے 506 افراد کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 597255 ہو گئی۔ اب تک ملک میں 2.04 لاکھ سے زائد افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے ، ملک میں کووڈ 19 کے 27527 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے اور 627 افراد کی موت ہوئی تھی۔

برازیل میں کورونا سے اموات کے معاملے میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں جہاں اموات کی تعداد سات لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، وہیں برازیل میں یہ تعداد چھ لاکھ 99 ہزار سے زیادہ ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.