ETV Bharat / international

امریکی صدارتی انتخابات میں آئین کی خلاف ورزی ہوئی: ٹرمپ - Trump

امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد جو بائیڈن مسلسل صدر ٹرمپ کے نشانے پر ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس الیکشن میں امریکی آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 16, 2020, 6:46 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس بار کے صدارتی انتخابات میں آئین کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی ہوئی ہے۔

ٹرمپ نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا کہ 'جعلی نیوز میڈیا مسلسل یہ کیوں بتا رہا تھا کہ جو بائیڈن (صدارت کے لئے ڈیموکریٹک امیدوار) جیت رہے ہیں۔ اس نے ہمارے حق میں نہیں دکھایا ۔2020 کے انتخابات میں ہمارے آئین کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی ہوئی ہے۔ ہماری متعدد ریاستوں میں بڑی تعداد میں ووٹنگ آبزرورکو ووٹنگ ہال سے باہر کردیا گیا اور ڈیموکریٹک ممبران نے لاکھوں بیلٹ پیپرکو تبدیل کردیا'۔

اس سے قبل اتوار کے روز ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر کہا تھا کہ مستقبل قریب میں ایسے مزید مقدمات درج کیے جاسکتے ہیں جو نومبر میں ہوئے صدارتی انتخابات کی غیرآئینی کو ثابت کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'ملک بھر میں بہت سے مقدمے دائر ہو رہے ہیں۔ ہم نے یہ مقدمات نہیں بلکہ ان لوگوں نے دائر کیے ہیں جن کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے۔ بہت سارے بڑے مقدمات جلد دائر کیے جائیں گے جو 2020 کے انتخابات کو غیرآئینی اور انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کے لئے کیے گئے کام کو ظاہر کریں گے'۔

ٹرمپ کے حامیوں نے ووٹوں کی گنتی میں بے ضابطگیوں کا دعوی کرتے ہوئے پنسلوینیا، جارجیا ، ایریزونا، نیواڈا اور مشی گن سمیت مختلف ریاستوں میں متعدد مقدمات دائر کیے ہیں۔

امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے کامیابی حاصل کی تھی۔ جو بائیڈن اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے خطاب بھی کر چکے ہیں۔ ابھی تک انتخابی نتائج مکمل طور پر واضح نہیں کیے گئے ہیں اور صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے جیت حاصل کی ہے لیکن دھوکہ دہی سے انہیں ہرایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.