ETV Bharat / international

صدر ٹرمپ نے ایمی بیرٹ کو سپریم کورٹ کی جج نامزد کیا

ہفتے کے روز وائٹ ہاؤس میں بیرٹ کی نامزدگی کا اعلان کیا گیا اس دوران صدر ٹرمپ نے بیرٹ کی ستائش کی اور ایک ذہین خاتون قرار دیا۔

صدر ٹرمپ نے ایمی بیرٹ کو سپریم کورٹ کی جج نامزد کیا
صدر ٹرمپ نے ایمی بیرٹ کو سپریم کورٹ کی جج نامزد کیا
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 4:11 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو کی ساتویں سرکٹ کورٹ آف اپیل کی جج ایمی کونی بیرٹ کو سپریم کورٹ کی جج نامزد کر دیا ہے۔ چند روز قبل جج جسٹس روتھ بیڈر گنزبرگ کے انتقال کے بعد جسٹس کا عہدہ خالی ہوا تھا۔

بیرٹ کی نامزدگی کا اعلان کرنے کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا 'انہیں امید ہے کہ بیرٹ کی نامزدگی کو با آسانی سینیٹ سے منظوری مل جائے گی، اُنہوں نے میڈیا اور قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ بیرٹ پر ذاتی حملوں سے گریز کریں۔'

صدر ٹرمپ نے جج جسٹس روتھ بیڈر گنزبرگ کے انتقال کے بعد کہا تھا کہ وہ اُن کی جگہ کسی خاتون جج کو ہی نامزد کریں گے۔

سینیٹ میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے اراکین نے بیرٹ کی نامزدگی کی مخالفت کرتے ہوئے ری پبلکن پارٹی کی جانب سے سینیٹ میں ووٹنگ کے ممکنہ شیڈول پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

قبل ازیں ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی اُمیدوار جو بائیڈن جو نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا کہ 'لاکھوں امریکی پہلے ہی ووٹ ڈال رہے ہیں کیوں کہ اُن کی صحتِ عامہ کا نظام خطرے میں ہے۔'

اُن کا کہنا تھا کہ دو مرتبہ امریکی سپریم کورٹ اس ہیلتھ کیئر ایکٹ کو آئینی قرار دے چکی ہے، لیکن ایمی کونی بیرٹ امریکی سپریم کورٹ کے ان فیصلوں سے اختلاف کرتی رہی ہیں جو امریکی عوام کے حق میں تھے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.