ETV Bharat / international

پوپ فرانسس کی جانب سے نو منتحب امریکی صدر جو بائیڈن کو مبارکباد!

پوپ فرانسس نے امریکی منتخب صدر جو بائیڈن کو ان کی صدارتی کامیابی پر سراہا اور فون پر گفتگو کے دوران اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Pope Francis congratulates US President-elect Joe Biden, offers blessings
پوپ فرانسس کی جانب سے نو منتحب امریکی صدر جو بائیڈن کو مبارکباد!
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 10:42 AM IST

رومن کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکی صدر منتخب ہونے والے جو بائیڈن کو مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

بائیڈن کی انتخابی ٹیم نے بتایا کہ پوپ فرانسس نے امریکی منتخب صدر جو بائیڈن کو ان کی صدارتی کامیابی پر سراہا اور فون پر گفتگو کے دوران اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

بائیڈن کی انتخابی ٹیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'صدر بائیڈن نے مبادک باد دینے پر پوپ فرانسس کا شکریہ ادا کیا'۔

Pope Francis congratulates US President-elect Joe Biden, offers blessings
بہ شکریہ ٹوئٹر

ٹیم کے مطابق 'جو بائیڈن نے پوری دنیا میں امن، مفاہمت اور انسانیت کے مشترکہ تعلقات کو فروغ دینے میں تقدس مآب پوپ فرانسس کی قیادت کا اعتراف کیا'۔

بائیڈن نے پوپ کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا کہ 'پسماندہ اور غریبوں کی دیکھ بھال، آب و ہوا کی تبدیلی کے بحران سے نمٹنے اور تارکین وطن کا استقبال جیسے معاملات پر انسانیت کے وقار اور مساوات پر مشترکہ اعتقاد کو آگے بڑھانا ہے'۔

بائیڈن دوسرے کیتھولک ہیں جو امریکی صدر منتخب ہوئے۔ ڈیموکریٹ جان ایف کینیڈی 1960 میں وائٹ ہاؤس میں قدم رکھنے والے پہلے شخص تھے۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس کی حیثیت کیتھولک چرچ کے سربراہ کی ہوتی ہے اور وہ ویٹیکن سٹی اسٹیٹ کے خودمختار بھی ہیں۔

عالمی رہنما برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، جرمن چانسلر انگیلا میرکل، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، جاپانی وزیر اعظم یوشیہائیڈ سوگا اور جنوبی کوریا کے صدر مون جا-ان نے بھی بائیڈن کو مبارک باد دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.