امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے عراق میں کی گئی کارروائی میں حمایت دینے کے لئے متحدہ عرب امارات کے ابو ظہبی کراؤن پرنس محمد بن زيد النهيان کا شکریہ ادا کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن آرٹگس نے یہ اطلاع دی۔
مسٹر آرٹگس نے کہا کہ 'وزیر خارجہ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکی شہریوں کی حفاظت کے لئے قاسم سلیمانی پر حملہ کی فیصلہ کن کارروائی کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے اس شراکت داری کے لئے اور اسلامی ریوولیوشنری گارڈ کورپس قدس فورس کی طرف سے جاری مسلسل جارحانہ خطرات کی شناخت کرنے کے لئے کراؤن پرنس کا شکریہ ادا کیا'۔
اس سے قبل سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان السعود نے جمعہ کو مسٹر پومپيو سے فون پر بات کی اور امن قائم کرنے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب گزشتہ جمعہ کو راکٹ سے حملہ کیا گیا تھا۔
حملے میں ایران کے اسلامی ریوولیوشنری گارڈ کورپس کی قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل سلیمانی اور ایران کی حامی تنظیم شیعہ پاپولر موبلائزشن فورس (پی ایم ایف) کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی موت ہو گئی تھی۔
حملے کے کچھ دیر بعد امریکہ نے اس حملے کی ذمہ داری لی اور کہا کہ انہوں نے یہ کارروائی صدر ٹرمپ کے حکم پر کی ہے۔ اگرچہ اس حملے کے بعد مغربی ایشیا کے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ تین روز بعد بحال
ایران اور سعودی عرب کے درمیان خلیج ہرمز سے متعلق پیدا ہوئے تنازعہ کی وجہ سے یو اے ای اور ایران کے درمیان باہمی تعلقات میں گزشتہ چند دہائی سے تلخی آ گئی ہے۔