امریکہ میں نیویارک کے روچیسٹر شہر میں ایک نو سال کی بچی پر مرچی پاوڈر چھڑکنے کے معاملے میں ایک پولیس افسر کو معطل کردیا گیا ہے۔
نیویارک میں میئر کے دفتر نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی ہے۔
روچیسٹر پولیس نے حال ہی میں ایک ویڈیو فوٹیج جاری کیا، جس میں ایک بچی کے ہاتھوں میں ہتھکڑی لگی ہوئی ہے اور اس پر ایک پولیس افسر مرچیں چھڑکتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ یہ پولیس افسر کسی معاملے کی جانچ سے وابستہ تھا۔
بیان کے مطابق روچیسٹر پولیس سربراہ سنتھیا۔ سولیون کے ساتھ میٹنگ کے بعد میئر نے معاملے سے متعلق پولیس افسر کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا۔ محکمہ جاتی جانچ مکمل ہونے تک پولیس افسر کو معطل کیا گیا ہے۔