ETV Bharat / international

امریکہ میں پولیس افسرکاتشدد، 26سالہ شہری کی موت

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 2:16 PM IST

کیلی فورنیا میں پولیس افسر کے تشدد سے ایک اور شہری کے ہلاکت کی اطلاع ہے پولیس اہلکار 5 منٹ تک شہری کی گردن پر گھٹنا رکھے بیٹھا رہا۔

امریکہ میں پولیس افسرکاتشدد، 26سالہ شہری کی موت
امریکہ میں پولیس افسرکاتشدد، 26سالہ شہری کی موت

امریکہ میں پولیس اہلکاروں کا عام شہریوں پر تشدد کا سلسلہ جاری ہے جس سے بسااوقات تھرڈ ڈگری اور ٹارچر سے موت ہوجاتی ہے۔ اب تازہ طورپرامریکی ریاست کیلی فورنیا میں پولیس افسر کے تشدد سے ایک اور شہری کے ہلاکت کی اطلاع ہے پولیس اہلکار 5 منٹ تک شہری کی گردن پر گھٹنا رکھے بیٹھا رہا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 برس کے ماریو گونزالز پر علاقے میں آوارہ گردی کا الزام تھا۔

پولیس کا دعویٰ ہے گرفتاری کے دوران گونزالز نے مزاحمت کی تھی۔ میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں گونزالز کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’وہ بےقصور ہے‘۔

کیلی فورنیا میں پولیس تشدد سے ہلاک نوجوان کا تعلق اوک لینڈ سے تھا۔ گونزالز 4 برس کے بچے کا باپ اور معذور بھائی کا واحد کفیل تھا۔

گونزالز کی موت کا سبب بننے والے تینوں اہلکاروں کو چھٹی پر بھیج دیا گیا۔

خیال رہے کہ امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو بھی گردن پر گھٹنا رکھ کر ہلاک کیا گیا تھا اوراس کے بعد ایسے واقعات تواتر کے ساتھ ہونے لگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.