ETV Bharat / international

جارج فلائیڈ کیس: گردن پر گھٹنا رکھنا محکمے کی پالیسی کے خلاف: پولیس

author img

By

Published : Apr 6, 2021, 10:24 AM IST

جارج فلائیڈ قتل معاملے میں پولیس چیف نے پولیس کے ذریعہ گردن پر گھٹنا رکھنے کو پالیسی کے خلاف قرار دیا۔

police chief
police chief

امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کے معاملہ پر میناپولس پولیس چیف نے گردن پر گھٹنا رکھنا پالیسی کے خلاف قرار دے دیا۔

میناپولس پولیس چیف نے کہا کہ پولیس آفیسر ڈیریک شاون نے جارج فلائیڈ کی گردن کو دبا کر محکمانہ پالیسی کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ گردن کو گھٹنے سے دبانا پالیسی کا حصہ ہے اور نہ ہی تربیت کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ امریکی شہر میناپولس میں پولیس آفیسر کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت ہوئی تھی۔

سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد پورے امریکہ میں مظاہرے کئے گئے تھے۔ اس کے بعد دنیا بھر میں جارج فلائیڈ کو انصاف دلانے کیلئے احتجاج و مظاہرہ کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی بھی ہوئے تھے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.