میڈیا رپورٹ میں بدھ کے روز آر این سی دفتر کے حوالے سے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کامیاب طریقے سے بم کو ناکارہ بنا دیا۔
قبل ازیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے بعد حامیوں نے انتخابی نتائج پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے اراکین پر حملہ کیا۔ حامیوں نے نتائج کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے یو ایس کیپیٹل بلڈنگ کے اندر واقع روٹندا روم پر قبضہ کر لیا۔
مظاہرین اور پولیس کے مابین تصادم کے دوران ایک خاتون کو گولی ماری گئی، ٹرمپ کے پر تشدد حامیوں کے مظاہرے کے دوران امریکی کیپیٹل ہل کے اندر گولی لگنے سے ایک خاتون کی موت ہوئی ہے۔ اس واقعے میں اب تک 13 افراد کو گرفتار کیا گیا اور پانچ بندوقیں ضبط کی گئیں۔
عالمی رہنماوں نے کیپیٹل ہل کے محاصرہ کی سخت مذمت کی اور اسے جمہوریت پر حملے کی کوشش قرار دیا۔