ETV Bharat / international

کولمبیا میں سونے کی کان میں حادثہ - 14 کان کن فوگازے کان میں پھنس گئے

مقامی انتظامیہ کے سربراہ مینوئل راموس نے بتایا کہ اس میں کام کرنے والے 14 کانکن، فوگازے کان میں پھنس گئے تھے۔

gold mine in Colombia
gold mine in Colombia
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 11:32 AM IST

شمالی کولمبیا کے برناکو ڈی لوبا میونسپل علاقہ میں سونے کی کان دھنسنے سے 14 کانکن 180 میٹر کی گہرائی میں پھنس گئے تھے۔

یہ اطلاع مقامی انتظامیہ نے دی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے سربراہ مینوئل راموس نے بتایا کہ اس میں کام کرنے والے 14 کان کن فوگازے کان میں پھنس گئے تھے۔

ایک اور اہلکار نے چار میٹر کی گہرائی میں ہونے والے حادثہ کو لینڈ سلائیڈنگ ہونا قرار دیا ہے۔ راحت اور امدادی کام جاری ہے۔

قومی کان کنی ایجنسی نے بعد میں کہا کہ کان کے ملبہ سے 14 کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے۔

ایجنسی نے ٹویٹ کیا کہ ’’ہم نے بولیور ڈپارٹمنٹ میں زیر زمین سونے کی کان میں پھنسے 14 کان کنوں کو بحفاظت نکال لیا ہے‘‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.