اوٹاوا کے میئر جم واٹسن نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لگائی گئی پابندیوں اور لازمی ویکسینیشن کے خلاف مظاہروں کے درمیان Anti-COVID Rules Protests in Canadaکینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ہنگامی حالات کا اعلان کیا ہے۔Ottawa Declares State of Emergency
شہر کی انتظامیہ نے اتوار کے روز کہا کہ’’ہنگامی حالات کا اعلان شہر میں جاری مظاہروں سے رہائشیوں کو لاحق سنگین خطرے کی عکاسی اور دوسرے دائرہ اختیار اور حکومتی سطحوں سے تعاون کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔"
انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ میئر جم واٹسن نے اوٹاوا شہر کی انتظامیہ کو اتوار کے روز اعلان کردہ ہنگامی حالات سے مستثنیٰ قرار دیا ہے تاکہ ضروری خدمات کے کام کو جاری رکھنے اور فرنٹ لائن ورکرز کے لیے ضروری سامان خریدنے میں مدد ملے۔
اس سے قبل اتوار کو واٹسن نے اوٹاوا کے سی ایف آر اے ریڈیو پر کہا تھا کہ ’’شہر کے احتجاج میں غیر ذمہ داری اور مجرمانہ رویہ عروج پر ہے، اور ٹرک ڈرائیوروں اور مظاہرین کی طرف سے بڑی رکاوٹوں کی وجہ سے شہر کے رہائشی اور مقامی کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔اس وقت صورتحال مکمل طور پر قابو سے باہر ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: Anti-COVID Rules Protests in Canada: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اہل خانہ کے ساتھ خفیہ مقام پر منتقل
کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں اتوار کو مظاہروں کے دوران سات افراد کو گرفتار کیا گیا اور کئی گاڑیاں اور ایندھنوں کے ٹینکر ضبط کر لیے گئے۔
پولیس نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کی صبح ایک شخص کو پابندی کے باوجود گاڑی چلانے پر گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ دوسرے شخص کو "پرانے شہر میں کاروباری املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق پریشانی پیدا کرنے" کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں دن میں فسادات کے الزام میں مزید پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے کہا’’متعدد گاڑیاں اور ایندھن ٹینکروں کو ضبط کیا گیا ہے اور مختلف خلاف ورزیوں پر ڈرائیوروں کو 100 سے زیادہ ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ کنفیڈریشن پارک کو مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے اور باڑ لگا دی گئی ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: Covid 19 vaccination In Canada کینیڈا میں کورونا ویکسینیشن سے نمٹنے کیلئے فوجی تعینات
پولیس نے کہا کہ احتجاج سے متعلق 60 سے زیادہ مجرمانہ تحقیقات جاری ہیں۔ وہ بنیادی طور پر پریشانی، چوری، نفرت انگیز جرائم اور املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق ہیں۔
اس سے قبل اتوار کو اوٹاوا پولیس نے ٹوئٹر پر خبردار کیا تھا کہ جو بھی مظاہرین کو مدد جیسے ایندھن، فراہم کرنے کی کوشش کرے گا اسے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
کینیڈا میں کورونا اقدامات کے خلاف مظاہروں کی موجودہ لہر جنوری کے آخر میں تب شروع ہوئی، جب ہزاروں ٹرک ڈرائیورز اور دیگر مظاہرین نے اوٹاوا میں جمع ہو کر امریکہ-کینیڈا کی سرحد عبور کرنے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ویکسین کو لازمی قرار دینے کی شدید مخالفت کرنی شروع کردی۔