فائرنگ میں ایک خاتون کی موت ہو گئی اور نو سال کے لڑکے سمیت سات افراد زخمی ہو گئے تھے۔ سیئٹل محکمہ پولیس (ایس پی ڈی) نے کہا کہ 21 سالہ مشتبہ جیمل جیکسن کو فائر آرمز ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
اس پر بدھ کی شام سیئٹل تھرڈ ایونیو اور پائن سٹریٹ کے نزدیک ہوئی فائرنگ میں ملوث ہونے شبہ ہے۔ شہر کے میک ڈونلڈز ریستورانوں کے باہر بدھ کو فائرنگ کے دوران 40 سے 50 سال کی ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔
مزید پڑھیں:عالمی عدالت سے روہنگیائی مسلمانوں کو بڑی راحت
سیٹل پولیس کا خیال ہے کہ فائرنگ کے مشتبہ ایک سے زیادہ تھے جو جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے جمعرات کو فائرنگ میں شامل دو دیگر مشتبہ افرادمارکیز ٹولبرٹ اور ولیم ٹولیور کی نشاندہی کی۔
دونوں کی عمر 24 سال ہے ۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ جیکسن کا ڈکیتی اور غیر قانونی طریقے سے قبضہ کرنے کا مجرمانہ ریکاڑڈ رہاہے۔
فائرنگ میں 55 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی جس کی بعد میں موت ہو گئی۔ بقیہ تمام زخمیوں کا علاج سیٹل هاربرويو میڈیکل سینٹر میں کیا جا رہا ہے۔