ETV Bharat / international

کیپٹل ہل حملہ: مشتبہ حملہ آور سمیت ایک پولیس اہلکار ہلاک - کیپٹل ہل پر حملہ کی کوشش، حملہ آور اور ایک پولیس اہلکار ہلاک

امریکہ میں کیپیٹل ہل عمارت کے قریب ایک شخص نے 2 پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جبکہ گاڑی چلارہے مشتہ حملہ آور پر سیکوریٹی فورسس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔

One Capitol Police officer, suspect dead after car rammed into two officers
امریکہ: کیپٹل ہل پر حملہ کی کوشش، حملہ آور سمیت ایک پولیس اہلکار ہلاک
author img

By

Published : Apr 3, 2021, 1:12 AM IST

Updated : Apr 3, 2021, 5:30 AM IST

امریکی میڈیا کے مطابق کیپیٹل ہل کے بیریئر ایک شخص نے اپنی گاڑی ٹکرائی، حملہ کے وقت گاڑی میں سوار شخص ہاتھ میں چھری لئے ہوئے تھا۔ تاہم پولیس نے اسے نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔ کیپٹل پولیس نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ’آج بڑا واقعہ پیش آیا، واقعہ میں زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا‘۔ واقعہ کے بعد سیکوریٹی خدشات کے پیش نظر سخت انتظامات کئے گئے اور اضافی فورس کو طلب کرلیا گیا۔ علاقہ کی بعض سڑکوں کو بھی بند کردیا گیا۔

One Capitol Police officer, suspect dead after car rammed into two officers
امریکہ: کیپٹل ہل پر حملہ کی کوشش، حملہ آور سمیت ایک پولیس اہلکار ہلاک

اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی سوار حملہ آور نے اپنی گاڑی امریکی صدارتی محل کے باہر واقع چیک پوسٹ سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد فوری طور پر ہنگامی سائرن بجایا گیا اور وائٹ ہاوس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔ صدارتی محل کو سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے گھیرے میں لے لیا۔ چارو طرف سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑیاں دیکھی گئیں اور سیکوریٹی فورس کا ہیلی کاپٹر بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

واقعہ میں حملہ آور کے علاوہ ایک سیکوریٹی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔ حملہ آور جب گاڑی سے باہر آیا تو پولیس نے اس پر فائرنگ کردی۔ کیپیٹل ہل کے قریبی علاقوں کو بند کردیا ہے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا۔ وہیں واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا اور جوبائیڈن کی فتح کے بعد حملے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا اور سیکوریٹی کو الرٹ رکھا گیا تھا۔

Last Updated : Apr 3, 2021, 5:30 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.