پی ایم مودی نے کہا تھا کہ اوبامہ ان کے بہت اچھے دوست ہیں۔لیکن اب اوبامہ کے سابق ساتھی نے ایک بڑا دعوی کیا ہے۔ اوبامہ کے ذاتی اور قومی سلامتی کے ساتھی بنجامن روڈز نے ایک بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوبامہ نے اپنا کام نکالنے کے لیے پی بھارت کے یوم جمہوریہ مہان خصوصی بننے کی دعوت نامہ قبول کیا تھا۔
روڈز نے بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے سمجھوتے کی راہ میں بھارت ہی ایک اہم ملک تھا جو اوبامہ کے راستے میں آرہا تھا اور انھوں نے مودی کو راضی کرنے کے لیے یوم جمہوریہ کے موقع پر مہمان خصوصی بننے کا دعوت نامہ قبول کیا تھا۔
روڈز نے یہ بھی کہا کہ اوبامہ کے خاص مشیروں کو یہ صلاح دی تھی کہ وہ بھارت جائیں اور مودی کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنائیں۔
واضح رہے کہ اوبامہ واحد ایسے امریکی صدر ہیں جنہوں نے بھارت کا دو بار دورہ کیا تھا۔