ETV Bharat / international

شمالی کوریا نے جاپان کے سمندرمیں کیا میزائل تجربہ - unidentified projectile

جاپانی حکومت نے کہا کہ ایک بیلسٹک میزائل نما پروجیکٹائل آج صبح اپنے خصوصی اقتصادی زون کے باہر سمندر میں گرا۔

North Korea fires 'unidentified projectile' into East Sea

author img

By

Published : Sep 28, 2021, 2:50 PM IST

شمالی کوریا نے منگل کے روز جاپان کے سمندر (مشرقی سمندر) میں کم دوری تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف (جے سی ایس) نے یہ اطلاع دی۔ میزائل کو صبح 6 بج کر 40 منٹ پر مشرقی سمت میں جگنگ صوبے میں شمال کے موپیونگ-ری سے مشرق کی جانب داغا گیا۔ جے سی ایس نے بتایا کہ تجربے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے جنوبی کوریائی اور امریکی خفیہ افسران اس کا تجزیہ کر رہے ہیں۔

جاپانی حکومت نے کہا کہ ایک بیلسٹک میزائل نما پروجیکٹائل آج صبح اپنے خصوصی اقتصادی زون کے باہر سمندر میں گرا۔

یہ لانچ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ کے اس بیان کے تین دن بعد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پیونگ یانگ جنوبی کوریا کی تجویز کے مطابق کوریائی جنگ کو باضابطہ طور پر خاتمے کا اعلان کر سکتا ہے اور یہاں تک کہ چوٹی کانفرنس کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کرسکتا ہے بشرطیکہ جنوبی کوریا، شمالی کوریا کے خلاف اپنا دوہرا معیار اور دشمنانہ رویہ ترک کردے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی فوجی کمانڈرس کے ساتھ میٹنگ

دریں اثنا سیول میں اعلی سیکورٹی حکام نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی سیکورٹی اجلاس بلایا اور لانچ پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کے دفتر نے کہا کہ صدر مون جے ان نے شمالی کوریا کے میزائل لانچ اور حالیہ بیانات کے ’’جامع تجزیہ‘‘ کا حکم دیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.