ETV Bharat / international

اگر 95 فیصد لوگ ماسک پہنیں تو لاک ڈاون کی کوئی ضرورت نہیں: ڈبلیو ایچ او

author img

By

Published : Nov 19, 2020, 9:00 PM IST

عالمی ادارہ صحت کے یورپی علاقے کے ڈائرکٹر ہنس کلگو نے کہا کہ اگر 95 فیصد لوگ ماسک پہنیں تو لاک ڈاون کی کوئی ضرورت نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ ماسک پہننے سے کورونا وائرس کے خلاف مکمل طور پر بچاو نہیں ہوتا، لیکن یہ ضروری ہوتا ہے۔

sdf
sdf

عالمی صحت تنظیم (ڈبلیوایچ او) یورپی علاقے کے ڈائرکٹر ہنس کلگو نے جمعرات کو کہا ہے کہ اگر 95 فیصد لوگ محفوظ ماسک پہنتے ہیں تو ملک کے کسی بھی حصے میں کورونا وائرس کے سلسلے میں لاک ڈاؤن لگائے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

مسٹر کلگو نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ 'اگر ہم سبھی اپنے حصے کا کام کریں یعنی محفوظ ماسک پہنیں تو لاک ڈاؤن سے بچاجاسکتا ہے۔ میں اس بات سے پوری طرح متفق ہوں لاک ڈاؤن کورونا وائرس کے خلاف اٹھایا جانے والا آخری طریقہ ہے'۔

انہوں نے کہا کہ اگر چہ ماسک پہننے سے کورونا وائرس کے خلاف مکمل طور پر بچاو نہیں ہوتا، اس کے ساتھ سوشل ڈسٹنسنگ اور ہاتھوں کے سینیٹائز کرنے سے لے کر تمام دیگر طریقوں کو بھی اپنانا ضروری ہے۔ ہاں، لیکن ماسک ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے اسکولوں کو بندکرنے کو موثرقدم نہیں مانا جاسکتا۔

مسٹر کلگو نے کہاکہ بچوں اور نوجوانوں کو کورونا انفیکشن کا بنیادی کیریئر نہیں مانا گیا ہے۔ اسکولوں کو بند کرنے کو کووڈ کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے موثر طریقہ کار نہیں مانا جاسکتا ہے۔ جو بھی ملک اسکولوں کو بند کرنے کے بارے میں غوروفکر کررہے ہیں ان سے میری درخواست ہے کہ وہ اس کے برے اثرات کے بارے میں غور کریں۔ بچوں کو جو نقصان ہوگا اس پر غور کریں۔ اسکول بند کرنے سے بچوں کی ذہنی صحت پر سنگین اثر پڑسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.