اس بات کی اطلاع نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسيو نے جمعہ کے روز صحافیوں کو دی۔ انہوں نے کہا ’’ آج ہم تقریباً 375 قیدیوں کو رہا کرنے جا رہے ہیں‘‘۔
اس سے پہلے پر تشدد واقعات میں ایک برس سے کم کی سزا پانے والے 200 قیدیوں کو بدھ کے رو ز رہا کیا گیا تھا۔
بل نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی پیرول کی خلاف ورزی کرنے والے سات سو قیدیوں کو رہا کرنے کی سفارش اس ہفتے کے اوائل میں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ عالمی وبا كووڈ -19 نے نیو یارک شہر کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ اب تک یہاں 281 افراد کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے اور 21873 لوگ اس سے متاثر ہیں۔