امریکہ کے مشہور زمانہ اور تجارتی و سیاحتی شہر نیویارک میں سات دسمبر سے تمام سرکاری اسکول دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔
نیویارک شہر کے میئر بل ڈی بلیسیو نے اعلان کیا ہے کہ 'عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے معاملات میں حالیہ ہلکی کمی کے بعد نیو یارک سٹی میں سرکاری اسکولز کا دوبارہ آغاز ہوجائے گا'۔
- کلاسیز کی نوعیت:
میئر بل ڈی بلیسیو کے مطابق دسمبر کے اوائل میں ذاتی نوعیت کی کلاسیں شروع ہوں گی۔ جس میں تمام طلبا کو شریک ہونا ضروری نہیں ہے۔
نیو یارک شہر کے سرکاری اسکولز کا ٹوئٹر اکاؤئٹ نے ٹویٹ کیا 'نیو یارک شہر کے میئر نے اعلان کیا کہ پیر سات دسمبر کو نیویارک اسکولز طلبا کے لئے دوبارہ کھلیں گے'۔
- مختلف مراحل:
این وائی سی کے میئر نے کہا کہ نیویارک شہر میں سرکاری اسکول پری اسکول (ابتدائی درجات) کے ساتھ شروع ہونے والے مراحل میں دوبارہ کھلیں گے۔ اس کے بعد مختلف مراحل میں ہائی اسکول اور سیکنڈری اسکول بھی کھول دیے جائیں گے۔
این وائی سی کے میئر نے کہا 'کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متعلق حفاظتی اقدامات کے ساتھ ہمارے این وائی سی ایس اسکولز میں دوبارہ نظام تعلیم شروع ہوجائے گا'۔
- نیویارک میں کووڈ-19:
اس سے قبل کی گئی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ 'ہم نیویارک میں کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں حقائق اور اعداد و شمار کی رہنمائی کرتے رہیں گے'۔
واضح رہے کہ رواں برس کے وسط میں نیویارک میں کلاسز میں تعلیم کو روک دیا گیا تھا جب کوروناوائرس کے لئے روزانہ مثبت جانچ اہم ترین سطح کو عبور کرتی تھی۔
مزید پڑھیں: عالمی سطح پر 27 نومبر 2020 تک کورونا کی تازہ ترین تفصیلات
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق 13،363،182 واقعات اور 266،813 اموات کے ساتھ ہی امریکہ وبائی مرض سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔