واشنگٹن: امریکہ کے کیلی فورنیا ،آرگین اور واشنگٹن صوبے میں کورونا وائرس (کووڈ19) انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر عام شہریوں کے لئے سفر سے متعلق نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسوم کے دفتر نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔
نئے سفر سے متعلق ہدایات کے تحت لوگوں سے کسی بھی قسم کی غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ملک کے دیگر صوبوں میں آنے والے لوگوں کو لازمی طور پر 14 دنوں تک قرنطینہ میں رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں ہی رہیں۔
ان تینوں صوبوں کے لوگوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ صرف ضروری کام، پڑھائی یا صحت سے متعلق ضرورتوں کےلئے ہی اپنے گھروں سے باہر نکلیں۔
آرگین کی گورنر کیٹ براؤن نے کہا کہ اگر کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو ابھی قابو نہیں کیا گیا تو حالات بے حد خطرناک ہوجائیں گے۔ ان صوبوں کے اسپتال کورونا مریضوں سے بھرے پڑے ہوئے ہیں۔
امریکہ میں یہ وبا خطرناک شکل اختیار کرچکی ہے اور اب تک 1.07 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں ۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2,44,217 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 1,07,14,001 ہوگئی ہے۔
کورونا: امریکہ کے تین صوبوں میں سفر سے متعلق نئے ہدایات جاری - امریکہ کے کیلی فورنیا
واشنگٹن میں کورونا وائرس (کووڈ19) انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر عام شہریوں کے لئے سفر سے متعلق نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
![کورونا: امریکہ کے تین صوبوں میں سفر سے متعلق نئے ہدایات جاری کورونا:امریکہ کے تین صوبوں میں سفر سے متعلق نئے ہدایات جاری](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9540927-280-9540927-1605327413606.jpg?imwidth=3840)