ETV Bharat / international

ناٹو کا چین اور روس کی جارحانہ پالیسیوں سے مل کر نمٹنے کا عزم - امریکہ کے صدر جو بائیڈن

ناٹو سربراہ اجلاس میں چین اور روس پر گفتگو ہوئی، چین کے دنیا پر بڑھتے اثرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ناٹو سربراہ اجلاس میں جرمن چانسلر انجیلا مارکل نے چین کو حریف قرار دے دیا۔

ناٹو کا چین اور روس کی جارحانہ پالیسیوں سے ملکر نمٹنے کا عزم

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 12:16 PM IST

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) کو امریکہ جتنا اہم قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ناٹو امریکا جتنا اہم ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت بروسیلز میں ہونے والے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) سربراہ اجلاس میں 29 سربراہانِ مملکت نے شرکت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناٹو سربراہ اجلاس میں چین اور روس پر گفتگو ہوئی، چین کے دنیا پر بڑھتے اثرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ناٹو سربراہ اجلاس میں جرمن چانسلر انجیلا مارکل نے چین کو حریف قرار دے دیا۔ فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا تھا کہ ناٹو فوجی اتحاد ہے، جب کہ چین سے تعلقات صرف فوجی نہیں۔

جب کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوتن بدھ کو جنیوا میں ملاقات کریں گے۔

ناٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولن برگ نے چین کو موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر ساتھ کام کرنے کی پیش کش کردی۔ ناٹو کے سکریٹری جنرل نے چین کی بین الاقوامی پالیسیوں کو اتحادیوں کے لیے چیلنج قرار دیا۔ ناٹو سربراہ اجلاس میں سربراہانِ مملکت نے سیکورٹی کو در پیش خطرات سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.