ETV Bharat / international

ناسا ایسٹرائڈ سے ٹکرانے والی پہلی خلائی گاڑی لانچ کرے گا - ناسا کی خبر

ناسا ایسٹرائڈ سے ٹکرانے کے لیے ڈیزائن کی گئی پہلی خلائی گاڑی کو 24 نومبر کو لانچ کرے گا جس سے آئندہ وقت میں خلا میں ہونے والی کسی بھی تباہی کو روکنے کے لیے استعمال کی جانے والی ٹکنالوجیز کو ٹیسٹ کرنے میں مدد ملے گی۔

NASA will launch the first spacecraft to collide with an asteroid
ناسا ایسٹرائڈ سے ٹکرانے والی پہلی خلائی گاڑی لانچ کرے گا
author img

By

Published : Nov 5, 2021, 7:57 PM IST

ناسا ایسٹرائڈ سے ٹکرانے کے لیے ڈیزائن کی گئی پہلی خلائی گاڑی کو 24نومبر کو لانچ کرے گا۔ اسے ڈبل ایسٹرائڈ ری ڈائرکٹ ٹیسٹ(ڈی اے آر ٹی) مشن کا نام دیا گیا ہے۔

اس سے آئندہ وقت میں خلا میں ہونے والی کسی بھی تباہی کو روکنے کے لیے استعمال کی جانے والی ٹکنالوجیز کو ٹیسٹ کرنے میں مدد ملے گی۔

ڈی اے آر ٹی مشن ڈبل ایسٹرائڈ نظام ڈی ڈیموس کے چھوٹے سیارچے سے ٹکرانے اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی توانائی سے اس کے راستے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے۔

ڈمپو فورس کے نام سے مشہور چھوٹے سیارچے کا قطر تقریباً 160 میٹر(530فٹ) ہے، جبکہ بڑے کا سائز تقریباً 780میٹر ہے۔ ان سے زمین کو خطرہ نہیں ہے۔

ڈی اے آر ٹی ڈمپوفورس سے سینکڑوں گنا چھوٹا ہے اور یہ 20ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ (14,900میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے ان سے ٹکرائے گا۔

تاہم اس مشن کی لیڈ آپریٹر نینسی چابوٹ کے مطابق ٹکر کا منصوبہ سیارچے کو پوری طرح سے تباہ کرنے کے لیے نہیں بلکہ اس کے مدار کو ایک ڈگری تک تبدیل کرنا ہے۔

ڈی اے آر ٹی کو امریکہ کی کیلی فورنیا ریاست میں ونڈن برگ فضائیہ بیس سے اسپیس ایکس فالکن 9راکٹ پر لانچ کیا جائے گا۔

(یو این آئی)

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.