ETV Bharat / international

برازیل: کورونا سے 86 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ کے بعد برازیل کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔

Brazil
Brazil
author img

By

Published : Jul 26, 2020, 12:31 PM IST

جنوبی امریکی ملک برازیل میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے اور ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51147 نئے معاملوں کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2343366 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے سنیچر کے روز بتایا کہ اس دوران 1211 لوگوں کی موت کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 86449 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی شروعات سے لیکر اب تک تقریباً 16 لاکھ لوگ ٹھیک ہوگئے ہیں۔

اس سے ایک دن قبل برازیل میں ایک دن میں 55891 لوگ متاثر اور 1156 مریضوں کی موت کی تصدیق ہوئی تھی۔ امریکہ کے بعد برازیل کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔

دوسری جانب جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق ملک میں کورونا سے اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 640000 سے زیادہ لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.