برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں اس وبا سے 1038 افراد کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر کے 60،632 تک پہنچ گئی ہے۔
برازیل میں اب تک 8،26،000 سے زیادہ افراد اس بیماری سے مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برازیل میں اس انفیکشن کے 33،846 نئے کیس سامنے آئے تھے جبکہ 1280 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ایک دن پہلے کی بہ نسبت برازیل میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے متاثر معاملات میں برازیل (14.48 لاکھ) دوسرے نمبر پر ہے جبکہ امریکہ (26.82 لاکھ) پہلے نمبر پر ہے۔ کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی فہرست میں برازیل، امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
برازیل کے صدر زائر بولسنارو نے کورونا وائرس کو ایک عام فلو قرار دیا ہے جس کی وجہ سےانہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ اپنے وفد کے ہمراہ مارچ میں امریکہ گئے تھے جس کے بعد ان کے وفد کے 20 ممبران کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ برازیل میں کورونا انفیکشن کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھا۔